حاجی علی اور مخدوم مہائمی آستانہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کو ہم آہنگی کیلئے ڈاکٹریٹ

0
104

ممبئی میں واقع حضرت حاجی علی ؒاور حضرت مخدوم شاہ مہائمی کے آستانوں کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی کو یونیورسٹی آف ایشیاء ،کوریا نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے تفویض کیا ہے ،یہ اعزاز انہیں ان کی سماجی ،سیاسی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے لیے ان کی کوششوں کی بھی ستائش کی گئی ہے۔
انہوں نے اس تعلق سے مطلع کیا کہ یونیورسٹی آف ایشیاء کے ذریعہ معاشرے میں بہتری اور خدمات کے ساتھ انسانی حقوق کے معاملات میں جائزہ لیا جارہا تھا ،اس دوران سہیل کھنڈوانی کو بھی منتخب کرلیا گیا بلکہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنے سے قبل ان کی سیاسی اور تعلیمی وسماجی خدمات کا بھی بڑی باریکی سے جائزہ لیا گیا ۔ان کی خدمات میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف محاذآرائی بھی شامل رہی اور اس تعئق سے 12ہزار صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار ہوگئی جس کے تجزیہ کے بعد ہی انہیں اس ڈگری سے تفویض کیا گیاہے۔جس کے تحت سہیل کھنڈوانی کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ تعمیراتی کاروبار اور معروف کھنڈوانی چشم وچراغ سہیل کھنڈوانی حضرت حاجی علی اور حضرت مخدوم مہائمی درگاہوں کے منیجنگ ٹرسٹی بھی ہیں جبکہ انجمن اسلام جیسے مشہور تعلیمی ادارے اور ایسوسی ایشن آف پروفیشنل مسلمز سے بھی وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اعزاز سے سماجی ،تعلیمی اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here