حکومت ایل پی جی سلنڈر میں اضافہ بھی واپس لے: ایس ایم آصف
کل ہند اقلیتی محاذ کے قومی صدر ایس ایم آصف نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے لئے تین ماہ کی ای ایم آئی ملتوی کردی ہے۔ لوگوں کو اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کے سود سے ہی لوگوں کی طاقت ختم ہوجائے گی۔ لہذا حکومت کو بھی ای ایم آئی کا سود معاف کرنا چاہئے۔ آصف نے کہا کہ سرکاری بینک بھی عوام کو اعلان کردہ سرکاری اسکیموں کا فائدہ نہیں دے رہے ہیں ، جو کہ لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ حکومت بینکوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ عوام کو دینے کا سختی سے حکم دے۔انہوں نے کہا کہ ابھی مرکزی حکومت کی جانب سے ایل پی جی سلنڈر پہر پیسے بڑھادئے گئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ اس اضافے کو فی الفور واپس لے اور انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کے پاس کھانے کے لئے پیسے نہیں ہیں ، اس سے بڑھ کر حکومت سود لے گی انہیں راحت دینے کے بجائے گیس میں اضافے کرکے کیا بتانا چاہتی ہے۔ آصف نے کہا ہے کہ اگر حکومت عوام کے مفاد میں مذکورہ بالا فیصلے نہیں کرتی ہے تو محاذ احتجاج کریگا اور آواز اٹھائگاا
ایس ایم آصف
Article by S.M Asif
govt should wave off interest with EMI also
sada today urdu news portal