گونر کے سامنے نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا:صدر کمل ناتھ

بھوپال:مدھیہ پردیش کے صدر کمل ناتھ نے آج یہاں راج بھون میں گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل سے ملاقات کرکے نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا اور اس سے متعلقہ خط بھی انہیں سونپا۔
مسٹر کمل ناتھ نے خط سونپنے کے بعد راج بھون کے باہر میڈیا کو بتایا کہ کانگریس کے ساتھ کل 121 اراکین امبلی ہیں۔اس سلسلے میں معلومات گورنر کو سونپ دی گئی ہے۔
اس سے پہلے مسٹر کمل ناتھ ،سینئر لیڈر جیوترآدتیہ سندھیا ،دگوجے سنگھ اوردیگر لیڈر بھی راج بھون پہنچے۔راج بھون کے باہر کانگریس کے حامیوں کی بھیڑ جمع ہے،جو اپنے لیڈروں کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے جشن منا رہے ہیں۔امید ہے کہ گورنر نئی حکومت کی تشکیل کےلئے جلد ہی کانگریس کو مدعو کریں گی۔وہیں دیر شام تک نئی حکومت کے وزیراعلی کے نام کے سلسلے میں بھی حتمی فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔اس کے بعد نئی حکومت کے حلف برداری کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے