فساد میں جل جانے والی گوکل پوری ٹائرمارکیٹ کو جمیعتہ نےپھر سے آباد کیا

0
62
فساد میں جل جانے والی گوکل پوری ٹائرمارکیٹ کو جمیعتہ نےپھر سے آباد کیا

دلی فساد نے یوں تو بہت بربادی مچائی اور پھر اس کے بعد لاک ڈائون کی وجہ سے دلی فسادمیں برباد ہوجانے والوں کی باز آباد کاری کا کام مشکل ہوگیا ۔ اس فساد نے پوری طرح ہزاروں گھروں کو برباد کردیا ۔لیکن دلی فساد میں جل کر خاکسترہونے والی گوکل پوری ٹائر مارکیٹ کو جمعیۃ علما ہند نے دوبارآباد کرکے ان کے مالکوں کے حوالے کردی ہے اب اس مارکیٹ کا نام جمعیۃ ٹائر مارکیٹ ہوگیاہے۔آج معاوضہ کے لئے افسران نے دوکانداروں سے ملاقات کرکے کاغذات کی درستگی کا عمل شروع کیا کیوں کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے چند لوگوں کو ہی معاوضہ مل سکا تھا۔ جمعیۃ علما کے ذمہ داران مولانا حکیم الدین قاسمی،مولانا داؤد امینی،مولانا غیور قاسمی، مولانا خلیل احمد قاسمی ،سعید میرٹھی ،حاجی راشد اور رمض الدین وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔ جمعیۃ علما ہند کے سیکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ مولانا محمود مدنی ناظم عمومی جمعیۃ علما ہند کی کوششوں سے فساد میں جل کر خاک ہوئی مارکیٹ پہلے سے بہتر حالت میں شروع ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مکانات سے پہلے روز گار کی ضرورت ہے اسی وجہ سے جمعیۃ علما ہند نے ترجیحی بنیاد پر فساد زدہ علاقوں میں سے جمعیۃ ٹائر مارکیٹ سے تعمیراتی کام کاآغاز کیا جوکہ مولانا داؤد امینی ا ور مولانا غیور احمد قاسمی کی نگرانی میں افتتاحی تقریب تک پہنچا ۔اب اس مارکیٹ کے اگر مسائل پر کام شروع ہوگیا ہے تو سرکار سے ان کو لوگوں کو معاوضہ دلانا ،ڈی ڈی اے سے چہار دیواری اور گیٹ لگوانا ،مقدمات کی پیروی کرنا اور شجر کاری کے عمل کو مسلسل جاری رکھنا ،علاقے میں فساد کے بعد برادران وطن کے درمیان جو دوری ہوگئی ہے اس کو ختم کرکے بھائی چارے اور اور امن و امان کے لئے جو بھی تدبیر ممکن ہے جمعیۃ علما ہند کرتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here