جو رام جنم بھومی پر عدالت کا حکم نہ مانے وہ غدار۔گری راج کا زہریلا بیان

مویشی اور ماہی پروری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اجودھیا میں رام جنم بھومی پر سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل نہ کرنے والوں کو غدار بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں ملک کے عدالتی نظام پر اعتماد نہیں ہے تو یہاں سے جانے کے دروازے کھلے ہیں مسٹر سنگھ نے کالکا مندر میں سناتن ہندو واہنی کے اجودھیا پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اتوار کی شام منعقدہ ’شری رام مہوتسو اور کارکن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی ستم ظریفی یہ ہے کہ آج بھی ملک میں ایسے لوگ چھپے بیٹھے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کا قبول نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے کا بھی کوئی موقع نہیں جانے دیتےایسے لوگوں کو ملک کی جمہوریت کے لئے بدنما داغ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ عدالتی نظام پر یقین نہیں رکھتے ہیں تو دوسرے ممالک کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ آج ملک کی قیادت وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ جیسے قوم پرست رہنماؤں کے ہاتھوں میں ہے ۔ حکومت آنے والے وقتوں میں بھی قومی مفاد سے متعلق فیصلے کرنے سے دریغ نہیں کرے گی۔
اس موقع پر کالکا مندر کے مہنت سریندر ناتھ اودھوت نے رام مندر سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا۔ کانفرنس میں ، رام مندر کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے پانچ ججوں کے اعزاز میں ایک قرارداد منظور کی گئی۔
مسٹر اودھوت نے کہا کہ مودی سرکار کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر کا پرامن حل اور اب سپریم کورٹ کے واضح حکم کے بعد ایودھیا میں شری رام کے عظیم الشان مندر کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے