غزل

0
96
غزل

ایک غم سے میری ایسی شناسائی ہوئی ہے ۔
بے نام اداسی ہے جو اب چھائی ہوئی ہے۔

دکھ درد میں تقسیم رہی زیست یہ میری
صورت میری حالات سے مرجھائی ہوئی ہے۔

نہ جانے کس خوف کے اب زیرِ اثر ہے۔
ہر آنکھ میرے شہر کی پتھرائی ہوئی ہے ۔

جب تیرے بچھڑ جانے کا غم مجھ کو نہیں ہے۔
پلکوں پے نمی کس لیے پھر آئی ہوئی ہے ۔

اے بادِ صبا کہنااسے بھیجوں گی اک روز
تصویر مصور سے جو بنوائی ہوئی ہے ۔

راحیلہ منظر ۔پاکستان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here