Home FEATURED (غزل ۔ناز خاں انگلینڈ یو کے ۔(مانچسٹر

(غزل ۔ناز خاں انگلینڈ یو کے ۔(مانچسٹر

0
84
ناز خان یو کے انگلینڈ ( مانچسٹر )
ہر ایک گھڑی نبض مری ڈوب رہی ہے کیسے میں کہوں جینے کی امید لگی ہے جاگی ہوں تیری یاد میں آنسو بھی بہائے تب جا کے محبت کی یہ تصویر بنی ہے

 

 

ہر ایک گھڑی نبض مری ڈوب رہی ہے
کیسے میں کہوں جینے کی امید لگی ہے
جاگی ہوں تیری یاد میں آنسو بھی بہائے
تب جا کے محبت کی یہ تصویر بنی ہے
پہلے ہی بھٹکتی ہوں میں انجان نگر میں
اب لے کے مجھے زندگی کس سمت چلی ہے
ہر ایک فسانے میں نمایا ہے میرا غم
ہر ایک کہانی میں کہانی یہ چھپی ہے
کیوں میری وفاؤں کو سمجھ ہی نہیں پایا وہ
جس کے لئے روتے میری عمر کٹی ہے
سوکھے تھے کہاں اشک ابھی دن کے مری ناز
دیکھاتو شب غم میرے رستے میں کھڑی ہے

(ناز خان یو کے انگلینڈ ( مانچسٹر )

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here