غزل ۔آپ یہ پھر سے دوبارہ سوچ لو ۔عشق میں ہو گا خسارہ سوچ لو

0
44
غزل ۔آپ یہ پھر سے دوبارہ سوچ لو ۔عشق میں ہو گا خسارہ سوچ لو

غزل اردو شاعری کی سب سے مشہور صنف سخن ہے غزل میں حسن وعشق کی داستان ہی نہیں ہوتی بلکہ ذندگی کی عکاسی ہوتی ہے

آپ یہ پھر سے دوبارہ سوچ لو
عشق میں ہو گا خسارہ سوچ لو
جب کبھی ہم میں جدائی ہو گئی
کیا بنے گا پھر ہمارا سوچ لو
ہم اگر اک دوسرے پر مر مِٹے
کیسے ہو گا پھر گزارا سوچ لو
عشق ہے گہرے سمندر کی طرح
ہے محال اس کا کنارہ سوچ لو
فیصلہ کرنا نہیں جزبات سے
ناز کی مانو خدارا سوچ لو


ناز خان

ghazal by Naaz khan

Sada Today web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here