فری میڈیکل کیمپ میں 175مریضوں نے فائدہ اٹھایا

ریڈکراس سوسائٹی برھانپور ،روٹری کلب برھانپور اور محکمہ ٔ صحت ضلع برھانپور کے تعاون سے ایک فری ہیمو گلوبن چیک اپ کیمپ کاانعقاد آج صبح 11بجے سے گرودوارا احاطہ لودھی پورہ روڈ میں کیاگیاجس میں 175خواتین ومردکی ہیموگلوبن کی جانچ کی گئی اورہیپاٹائٹس کے ٹیکے بھی لگائے گئے، اس موقع پر گرودوارا انتظامیہ کمیٹی کے صدر من موہن سنگھ بندرا،ریڈکراس سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر کے پی شروتی ،وائس چیئرمین محترمہ میگھا بھڑے، خازن راجیندر کمارسلوجہ، محترمہ تسنیم مرچینٹ ،ڈاکٹر اشوک پرساد گپتا،محمد مرچینٹ ،ریاض الحق انصاری،کرشن داس گاندھی ،عطا اللہ خان،جگدیش گپتا،پریل جین ،پون لاٹھ وغیرہ موجودتھے، محکمہ صحت کی جانب سے پرمیلا شندے ،شارداشرما ،نریندر مہاجن،ڈاکٹر شیلیندر گھنّہ،سونالی موریہ وغیرہ نے خصوصی تعاون کیمپ میں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے