ایگزٹ پول دہلی: جھاڈو نے پھر کیا صفایا ۔پھر سے کیجریوال ،

0
60
دہلی انتخابات کا ایگزٹ پول کیا کہتا ہے ، جانئے کس کی حکومت بنے گی۔ دلی اسمبلی الیکشن ایگزٹ پول: دہلی کی 70 نشستوں کے لئے ووٹنگ ختم ہوگئی۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔
ایگزٹ پول دہلی:صدا ٹوڈے

 

ایگزٹ پول دہلی:صدا ٹوڈے
دہلی انتخابات کا ایگزٹ پول کیا کہتا ہے ، جانئے کس کی حکومت بنے گی۔
دلی اسمبلی الیکشن ایگزٹ پول: دہلی کی 70 نشستوں کے لئے ووٹنگ ختم ہوگئی۔ گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ کی ووٹنگ کے مقابلہ میں اس مرتبہ پولنگ کی رفتار دھیمی رہی ۔ 2015 میں 67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا کون کتنی سیٹیں لے سکتا ہے ایگزٹ پول میں دیکھئے
ٹائمس نائو ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کو 44 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں 26 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہ سکتی ہے ۔
ریپبلک – ایگزٹ پول
ریپبلک – کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 9 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ کانگریس اپنا کھاتہ کھول سکتی ہے اور اس کو ایک سیٹ مل سکتی ہ
نیوز ایکس کے ایگزٹ پول
نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں اور بی جے پی کو 11-17 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔

اے بی پی – سی ووٹر ایگزٹ پول

اے بی پی – سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 49 سے 63 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو پانچ سے 19 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔ وہیں کانگریس کو صفر سے چار سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔

ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ ۔ ایگزٹ پول کے ابتدائی رجحانات کے مطابق دہلی میں ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی نظر آرہی ہے۔اس بار الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹنگ کی مدت ختم ہونے سے 48 گھنٹے پہلے تک کسی بھی ایگزٹ پول ، رائے عامہ ، کسی بھی پول سروے کے نتائج پر پابندی عائد کردی تھی .جو کافی سوچ سمجھ کر کیا گیا فیصلہ ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here