ای وی ایم کو لیکر اپوزیشن کر رہا ہے ہنگامہ

0
16
ای وی ایم کو لیکر اپوزیشن کر رہا ہے ہنگامہ

لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے پہلے اپوزیشن دلوں نے ای وی ایم پر سوال اٹھانے شروع کر دیئے ہیں۔ وہیں کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ جس میں دعوی کیا جا رہاہے کہ ای وی ایم کا غلط استعمال ہورہا ہے اس میں سے زیادہ تر ویڈیوز یوپی اور بہار کی ہیں۔ حالاں کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے صاف کہہ دیا ہے کہ یہ سارے دعوے جھوٹے ہیں کمیشن کا کہنا ہے کہ ہندوستان کےسبھی اسٹرانگ روم میں ای وی ایم پوری طرح سے محفوظ ہیں، اور انھیں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر کل سے وائرل ہو رہی یہ خبریں اور ویڈیوز کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کمیشن نے منگل کو اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ سبھی ای وی ایم قوانین کے مطابق اسٹرانگ روم میں بند کر دی گئی ہیں اور ان کے باہر حفاظت کا مضبوط انتظام کیا گیا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here