اسمبلی حلقہ کے اسٹیشن نمبر163 پر دوبارہ پولنگ شروع

0
14

جے پور: راجستھان کی ریاست جے پور ضلع شری گنگا نگر کےكرن پور اسمبلی حلقہ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 163 پر آج آٹھ بجے پر امن طور پردوبارہ پولنگ شروع ہو گئی۔
سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان شروع ہوئی ووٹنگ کے دوران صبح دس بجے تک تقریباً 20 فیصد ووٹر اپنا ووٹ ڈال چکے تھے۔ اس پولنگ مرکز پر کُل 390 ووٹر ہیں۔ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال شام پانچ بجے تک کر سکیں گے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سات دسمبر کو پندرہویں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع ہونے سے پہلےماک پول نہ ہٹانے سے اس مرکز پر پولنگ صحیح درج نہیں ہو پائی تھی۔ اس کے بعد یہاں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here