دعا۔انجم جعفری حالت علالت میں۔ مجھے حوصلہ دے مرے خدا ،۔ برا وقت میرا گزار دے

0
29
دعا۔انجم جعفری حالت علالت میں۔ مجھے حوصلہ دے مرے خدا ،۔ برا وقت میرا گزار دے
دعا۔انجم جعفری حالت علالت میں۔ مجھے حوصلہ دے مرے خدا ،۔ برا وقت میرا گزار دے

مجھے مشکلوں سے ابھار دے ،مری زندگی کو سنوار دے
مری بندگی کو فبول کر مجھے قبر میں نہ ۔ فشار دے

تری نعمتوں کا ہو شکر کیا!،کہ جو تونے مجھ پہ ہیں کی عطاء
ترے نام پر ہی جیا کیا ،تو ہی اپنے نام پہ مار دے

یہ جہاں میں کیسی ہوا چلی ،کہ اجڑ گئی ہے ہر اک کلی
لگی دل میں میرے ہے بیکلی ، مرے باغ میں تو بہار دے

بندھے ہاتھ سجدے میں ہوں پڑا ،ہے زباں پہ میرے یہی دعاء
مجھے حوصلہ دے مرے خدا ،۔ برا وقت میرا گزار دے

نہ ہیں مسجدوں میں عبادتیں ،نہ مدرسوں میں ہیں تلاوتیں
لگیں کیسی آہ یہ بندشیں، ‌سبھی بندشوں سے گزار دے

کیا ایسا کیا جو گناہ ہے ،ہوئی زندگی جو تباہ ہے
مری معاف کر دے ہر اک خطاء ،مجھے اپنا تھوڑا سا پیار دے

ثنا ء خواں ہوں انجم خوش گلو ،کروں ذکر تیرا ہی چہار سو
مجھے زندگی جو عطاء ہوئی. ، اسی زندگی کو نکھار دے

انجم جعفری

سینئر رپورٹر روزنامہ انقلاب اردو

و991148867

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here