ڈاکٹر مشتاق احمد زرگر منتظر کی کتاب ’کشمیری ادب و ثقافت‘ منظر عام پر

0
1

علی گڑھ:: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جدید ہندوستانی زبانوں کے شعبہ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد زرگر منتظر کی اردو کتاب ’کشمیری ادب و ثقافت‘ منظرِ عام پر آگئی ہے، جسے گِلڈ پبلیشرز، علی گڑھ نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں کشمیری ادب وثقافت، معیشت اور اس میں عہد بعہد ہونے والی تبدیلیوں پر گفتگو کی گئی ہے۔ خاص طور سے حضرت شاہ ہمدان اور شیخ نور الدین ولی کی خدمات کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ صوفیانہ شاعری اور وادیٔ کشمیر میں سرسید احمد خاں کے نظریہ اور اسلوب کی کس حد تک پیروی کی گئی اس پر بھی خاص طو رسے گفتگو کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر مشتاق احمد زرگر اس سے قبل کئی کتابیں تصنیف کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here