ضلع کانگریس کمیٹی کے عہدے داران نے کلکٹر سے کی ملاقات ،استقبال کیااور مسائل سے واقف کرایا

0
28

ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب اجے رگھوونشی نے اپنی ٹیم کے ممبران اسماعیل انصاری ،عقیل اولیائ،لمکیش شاہ ، امر منا یادو، ایڈوکیٹ راجیش کوراوالا، کشورمہاجن ، ایڈوکیٹ وسیم شیخ، دگڑو چوکسے ،واجد اقبال ،فہیم ہاشمی ،مشرف خان، راجیش پوار، کارپوریٹر عبداللہ انصاری، سعید چنو سیٹھ، پرمود آمودے ،عبداللہ بیگ ،سریش مہاجن ،سونیل چودھری وغیرہ کے ساتھ نئے کلکٹر جناب امیش کمار سے نیاز مندی ملاقات کرکے ان کااستقبال کیا اور ضلع کے عوامی مسائل سے انہیں واقف کرایا،کانگریس پارٹی کے ترجمان جناب اجے اداسین نے بتایاکہ خصوصی طورپر پردھان منتری آواس اسکیم کے تحت ملنے والی امدادفوراً ریلیز کرنے اور شاہ پور میں آبلہ زاری سے فصلوں کے نقصانات کاجائزہ لینے اور تجاویز تیار کرکے حکومت کو جلد بھجوانے کا مطالبہ کیاگیاہے، امرت یوجنا کے تحت عوام کو تکلیف پہنچاکر جو کام چالو ہے اس سے عوام کو راحت دلانے کا مطالبہ کلکٹر سے کیاگیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here