ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید :کریلے

0
41

ہمارے ہاں سبزیوں میں کریلے بہت پسند کئے جاتے ہیں ان کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے مختلف طریقوں سے ان کی کڑواہٹ کم کی جاتی ہے۔ لذت اور غذائیت سے بھرپور اس سبزی کے بے شمار فائدے ہیں۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مفید غذا ہے۔ کریلے کھانے اور ان کا جوس پینے سے فاسد مادے خارج ہوتےہیں اور خون صاف ہوتا ہے۔ ان میں وٹامن ’’کے‘‘ کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ وٹا من ’’کے‘‘ ہڈیوں کو صحت مند بناتا ہے خون کو جمنے سےر وکتا ہے اور سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیںکریلے جلد اور جگر کے لئے بھی بہت فائدے مند ہیں۔ صحت کے حوالے سے کریلوں کے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ ایسی سبزی ہے جو کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔کریلے پکانے کی ترکیب پیش خدمت ہیں۔
قیمے بھرے کریلے
اجزاء۔
کریلے۔ 5عدد
پانی۔ایک کپ
تیل۔حسب ضرورت
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ
پیاز(سلائس)۔ایک کپ
ٹماٹر۔ایک کپ
پسا ہوا دھنیا۔آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پائوڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ پائوڈر۔ آدھا چائے کا چمچ
پانی۔ایک کپ
ہرادھنیا۔دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ۔دو سے تین عدد
فلنگ بنانے کے اجزا۔
بیف قیمہ ۔ایک کلو
پیاز(چوپ)۔ڈیڑھ کپ
ادرک لہسن پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پائوڈر۔ایک چائے کا چمچ
نمک۔حسب ذائقہ
زیرہ پائوڈر۔ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ کٹی ہوئی۔ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ۔ایک کھانے کا چمچ
ہلدی۔ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر۔ایک کپ
دھنیا پائوڈر۔ایک چائے کا چمچ
دہی۔آدھا کپ
تیل۔حسبِ ضرورت
ہری مرچ۔دو سے تین عدد
کریلے اور قیمہ بنانے کا طریقہ۔
پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ، پیاز ڈال کر پیاز نرم ہونے تک پکا لیں، اس کے بعد اس میں ٹماٹر ڈال کر تھوڑی دیر مزید پکائیں۔ اب اس میں دھنیا، زیرہ، لال مرچ ڈال کر باقی بچا ہوا تیار قیمہ ڈال دیں اور تیار کئے ہوئے کریلے اور پانی ڈال کر پانچ سے چھ منٹ ڈھک کرپکا لیں اور بھون لیں ہرا دھنیا ، ہر مرچ بطور گارنش استعمال کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here