اس فساد نے سب کچھ لوٹ لیا ۔دل دہلادینے والی کہانی

0
200
اس فساد نے سب کچھ لوٹ لیا ۔دل دہلادینے والی کہانی
اس فساد نے سب کچھ لوٹ لیا ۔دل دہلادینے والی کہانی

فائل فوٹو آس محمد

Image result for aas mohd delhi riot victim

دہلی فساد کی جیسی دردناک کہانیاں منظر عام پر آرہی ہیں ۔ایک ایسی ہی کہانی ہے آس محمد کی ۔25فروری کو اہل خانہ کے منع کرنے کے باوجود آس محمد گھر سے چلے گئے اور پھر کبھی واپس نہیں آئے۔ انہوں نے بتایا کہ 1 مارچ کو آس محمد کی لاش نالے سے نکالی گئی او 9 ما رچ کو آس محمد کا پوسٹ مارٹم انجام دینے کے چند گھنٹوں کے اندرہی تدفین کردی گئی ہے۔کیونکہ آس محمد کی لاش کی حالت بہت خراب تھی۔جب ان کا جسد خاکی نالے سے نکالا گیا تو وہ اس قابل بھی نہیں تھا کہ گھر والے آخری دیدار کرسکیں ۔مرحوم آس محمد کا مکان اولڈمصطفیٰ آباد کے شکتی وہار میں ہے ۔ جس میں وہ اپنی بیوی اور تین بچوں کے علاوہ اپنے والد تحسین علوی اوردو بھائیوں کے ساتھ رہتے تھے۔ وہ بے حد غریب تھے اور رکشہ پر کپڑے فروخت کیا کرتے تھے۔ان کمے والد تحسین علوی بھی بوڑھے اور کمزور ہیں لیکن اس کے باوجود بھی محنت مزدوری کرتے ہیں اور اب تو آس محمد کی بیوہ اور تینوں بچوں کی کفالت کا بوجھ بھی اس کمزور ناتواں باپ کے کاندھوں پر آگیا ہے ۔کیا فساد سے کبھی کسی کا بھلا ہوا ہے ۔اس فساد نے نہ جانے کتنی مائوں کے لال کتنی سہاگنوں کا سہاگ اور کتنے ہی باپ کی لاٹھیاں چھین لی ہیں ۔یتیم بچھے آج بھی پہوچھ رہے ہیں ہمارے ابا کب آئنگے؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here