دہلی میٹرو کی گرے لائن شروع، نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح

0
140
دہلی میٹرو کی گرے لائن شروع، نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح

مرکزی وزیر مملکت برائے شہری رہائشی (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے جمعہ کو یہاں میٹرو بھون سے باہری دہلی کےنجف گڑھ علاقے کو دوارکا سے جوڑنے والی دہلی میٹرو کے دوارکا۔نجف گڑھ کوریڈور کا افتتاح کیا۔سیفٹی کمشنر جنک کمار گرگ نے اس لائن کو محفوظ منظوری کا سرٹی فیکیٹ 26 ستمبر کو جاری کیا تھا۔اس کوریڈور کی لمبائی 29ء4 کلومیٹر ہے اور اسے ملا کر اب دہلی میٹرو نٹ ورک کی لمبائی بڑھ کر 377 کلومیٹر ہوگئی ہے۔ کوریڈور میں 75ء2 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ اور 54ء1 کلومیٹر زیر زمین راستے ہیں۔ اس کوریڈور میں دورکا، نانگلوئی اور نجف گڑھ تین اسٹیشن ہیں۔ شام پانچ بجے سے یہ لائن عوام کے لئے کھول دی جائے گی۔اس کوریڈور پر دورکا سے ٹرینوں کو بدلنے کی سہولت ہے اور یہ اسٹینڈرڈ گیج لائن ہے اور اسے گرے لائن کے نام سے جانا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here