Home خاص خبریں دہلی میں کورونا کا بڑھتا قہر۔سرکاری اسکول کے پرنسپل کی ہوئی موت...

دہلی میں کورونا کا بڑھتا قہر۔سرکاری اسکول کے پرنسپل کی ہوئی موت ۔جانئے پوری خبر

0
324
دہلی میں کورونا کا بڑھتا قہر۔سرکاری اسکول کے پرنسپل کی ہوئی موت ۔جانئے پوری خبر
دہلی میں کورونا کا بڑھتا قہر۔سرکاری اسکول کے پرنسپل کی ہوئی موت ۔جانئے پوری خبر

دہلی میں کورونا کا قہر بڑھتا جارہا ہے ۔لوگ بھی لاک ڈائون سے تنگ آکر گھروں سے باہر نکلنے لگے ہیں ۔صرف پولیس ہی نہیں سرکاری اسکول کے اساتذہ اور پرنسپل بھی کورونا وارئرس بنے ہوئے ہیں۔ان کی کئی جگہ ڈیوٹی لگی ہوئی ہے ،کہیں کھانا بانٹنے کی کہیں ان کی مدد کرنے کی کہیں راشن بانٹنے کی ۔ایسے میں اب تک 150 سے زیادہ سرکاری اساتذہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے دوچار ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب تک چھ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس بیماری سے جمعرات کو کلیان پوری واقع سرودے ودیالیہ کے پرنسپل اوم پال سنگھ کی موت ہو گئی۔ اس سے پہلے دہلی کے اسی اسکول کا ایک استاد بھی کورونا سے جنگ ہار گیا تھا۔
دہلی لگتا ہے ممبئی کو بھی پیچھے چھوڑ دیگی کیونکہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 501 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب دہلی میں کورونا کے کل معاملے بڑھ کر 32810 ہو گئے ہیں۔ اس اعداد وشمار نے دہلی حکومت کی تشویش تو بڑھادی ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ کیجریوال حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر رہی ۔نہ ہی لاک ڈائون بڑھانے کی سوچ رہی ہے ۔سب کچھ کھل گیا ہے ۔ وہیں دہلی میں کورونا سے ہوئی اموات کی کل تعداد 984 تک جا پہنچی ہے۔ ایسے میں دہلی حکومت سوتی رہی تو کورونا کا قہر بری طرح ٹوٹے گا ۔اور تب چاہ کر بھی کچھ نہیں کرپائگی نہ ہی حکومت اور نہ ہی عوام

death of a principle in delhi due to corona

sada today web portal

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here