امیتابچن کی نظم کے ذریعے کرونا بچائو کی ترکیب

0
274
امیتابچن کی نظم کے ذریعے کرونا بچائو کی ترکیب
امیتابچن کی نظم کے ذریعے کرونا بچائو کی ترکیب

امیتا بچن نے اپنی ایک نظم ٹویٹر پر سنائی ہے جسمیں کرونا بچائوکی تدبیر بتائی گئی ہے امیتابھ بچن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر اس نظم کے ذریعہ لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔
مسٹر بچن نے جمعرات کی شب اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اودھی زبان میں نظم کے ذریعہ کورونا سے احتیاط برتنے کا پیغام دے رہے ہیں ۔ اس نظم میں انہوں نے کہا کہ
بہوتیرے علاج بتاوے، جن جن مانس سب
کہ کر سنیں کہ کر ناہیں کون بتائی ای سب
کیوکہیس کلونجی پیسو، کیو آنولہ رس
کیو کہیس گھر ماں بیٹھو ہلو نہ ٹس سے مس
ایر کہین او بیر کہین کی ائیسا کچھ بھی کرونا
بن صابن کے ہاتھ دھوئی کے، کیو کے بھیاچھوو نا
ہم کہا چلوہمہو کر دیت ہیں جیسن بولیں سب
آوے دیو کورونا پھرونا ٹھینگوا دیکھائوتب
کرناٹک کے كلبرگي میں کورونا وائرس کے متاثر ایک بزرگ کی موت کے بعد جمعرات کو ملک میں اس انفیکشن سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے،فی الحال ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 73 ہے جبکہ دنیا میں اس وائرس سے اب تک 4600 سے زائد افرادمرچکے ہیں ۔اور اس کو مہاماری کا اعلان کردیا گیا ہے ۔دہلی کے بھی سبھی اسکول کالج بند کردئے گئے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here