نعمت پورہ وارڈ کے باشندوں نے میئر اور کانگریس لیڈران کو پانی کے مسائل سے کیا آگاہ

0
31
نعمت پورہ وارڈ کے باشندوں نے میئر اور کانگریس لیڈران کو پانی کے مسائل سے کیا آگاہ

برھانپور(مہ لقہ انصاری کے ذریعے)نعمت پورہ وارڈ کے باشندوں نے میئر جناب انیل بھونسلے،ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر جناب اجے رگھوونشی ،وارڈ کارپوریٹر عبدل رئیس ،سابق کارپوریٹر محمد اکرام گبو سیٹھ ،سابق کارپوریٹر اعجاز انصاری آدرش لاج ،اسماعیل انصاری اورراجیش بھگت سمیت دیگر کانگریسی رہنمائوںکو بلاکر نعمت پورہ وارڈ کی پانی کی قلت سے واقف کرایا،اور وارڈ میںنیا ٹیوب ویل لگانے کا مطالبہ کیا ،اوروارڈکی خواتین نے مٹکہ پھوڑ کر اپنے احتجاج کااظہار کیا،ساتھ ہی اس بات سے بھی باخبر کیاکہ اگر جلدھی مذکورہ مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو وارڈ کے باشندے نگر نگم کا گھیرائو کریںگے،مذکورہ معلومات نوجوان رہنما محمد انعام حاجی محمد اکرام گبو سیٹھ نے اس نمائندے کو دی،واضح ہوکہ کئی وارڈ میں پانی کی شدید قلت ہے اور آئے دن اس بات کولے کر احتجاج کیاجارہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here