کیا کانگریس ، جے ڈی ایس میں کھچڑی پک رہی ہے ؟

0
9

کانگریس کے رہنما سدا رمیا نے کرنا ٹک کے وزیر اعلی کے بارے میں ایک بڑا بیان دیا. انہوں نے کہا کہ جے ڈی ایس سے کمارسوامی ریاست کے وزیر اعلی ہیں اور اس میں کوئی تبد یلی کی امید نہیں ہے.سدا رمیا نے سوالیہ لہجہ میں کہا کہ اگر پارٹی کے بہت سے لیڈران انہیں وزیراعلی کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، تو اس میں کیا غلط ہے؟ بتا دیں کہ کانگریس کے رہنماؤں کے ذریعہ سدا رمیا کو دوبارہ وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ شروع کردیا گیا تھا  جس کی وجہ سے ریاست میں نئی سیاسی بحث میں اضافہ ہوا ہے۔ سدا رمیا نے ہبلی میں کہا کہ “وہ (کانگریس) اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں لیکن کیا یہ ممکن ہے؟ کرسی اب خالی نہیں ہے اور جی ڈی ایس کے کمارسوامی وزیر اعلی ہیں. میں وزیر اعلی کیسے بن سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا، “کچھ لوگ میرے تئیں اپنے پیار کی وجہ سے کہہ رہے ہیں. کیا یہ کہنا غلط ہے؟ ‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here