کانگریس نے نوجوانوں کو دلایا بھروسہ۔مینی فیسٹو غریبوں کے لئے

0
12

الیکشن اسٹنٹ ۔ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات 2019 کے لئے منشور جاری کیا

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے منشور میں ایک بھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ مکمل طورپر حقیقت اور لوگوں کی خواہشات پر مبنی ہے۔سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، متحدہ ترقی پسند اتحاد کی صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اور سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی کی موجودگی میں لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور ‘جن آوازجاری کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ یہ دستاویز بند کمرے میں بیٹھ کر نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے میں بیٹھے لاکھوں افراد سے بات چیت کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ منشور کمیٹی سے صاف صاف کہہ دیا گیا تھا کہ پارٹی ایسا کوئی وعدہ نہیں کرے گی جسے پورا کرنا ممکن نہیں ہے. اسی لیے صرف اس طرح کےوعدے کئے گئے ہیں جو حقیقی طور پر پورے کئے جا سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here