وزیراعظم مودی نےتقریب کے بعد لوگو ں کی مبارکباد قبول کی

0
35

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر سنیچر کے روز منعقدہ تقریب کے بعد لوگوں کے درمیان پہنچے اور ان کی مبارکباد قبول کی۔
مسٹر مودی تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر اور جنوبی افریقی نیشنل ڈیفنس فورس کے سپریم کمانڈر متامیلا سیریل راما فوس، صدر رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کو رخصت کرنے کے بعد لوگوں کے درمیان پہنچے اور ان کی مبارکباد قبول کی نیز ان کا شکریہ ادا کیا۔ مسٹر مودی سب سے پہلے صحافیوں کے پاس گئے اور ان کی مبارکباد قبول کرنے کے بعد راج پتھ کی دونوں جانب کافی دور تک پیدل چلے اور ہاتھ ہلاکر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران مسٹر مودی کو قریب سے دیکھنے کے لئے لوگوں میں کافی جوش نظر آیا۔ لوگ اپنی کرسیوں سے اٹھ کر مسٹر مودی کے سامنے جانے کے لئے آگے بڑھنے لگے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے سمجھانے کا بھی لوگوں پر کوئی اثر نہ ہوا اور وہ اپنی نشستوں سے اٹھ کر آگے آگئے۔مسٹر مودی جب لوگوں کی مبارکباد قبول کررہے تھے تو لوگ مودی مودی کے نعرے لگا رہے تھے۔ مسٹر مودی بھی لوگوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے اور ہاتھ ہلاتے ہوئے آگے بڑھتے گئے۔ وزیراعظم کچھ دیر تک لوگوں کی مبارکباد دینے کے بعد اپنی گاڑی میں سوار ہوکر قافلے کے ساتھ راج پتھ سے روانہ ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here