راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوئے بی جے پی کے معطل ممبراسمبلی کیرتی آزاد

0
96

نئی دہلی: ممبرپارلیمنٹ اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد آج راہل گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہوگئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے بی جے پی سے معطل چل رہے تھے۔ ۲۰۱۴ء کے لوک سبھا انتخاب میں وہ بی جے پی سے دربھنگہ سے ممبرپارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ کانگریس ذرائع کے مطابق جمعہ کو آزاد کو باضابطہ طور پر کانگریس میں شامل ہونا تھا، لیکن پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کی وجہ سے اس پروگرام کو کینسل کرکے آگے بڑھادیاگیا۔ گاندھی سے ملاقات کے بعد آزاد نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’راہل گاندھی جی سے ملاقات ہوئی، پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں شہید ہوئے فوجیوں کی عزت میں میرا کانگریس میں شامل ہونے کا پروگرام اب ۱۸؍ فروری کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تین دنوں کاسوگ ہے۔ کوئی بھی شخص یا پارٹی ملک سے بڑھ کر نہیں ہوسکتی ہے اور فوجیوں کی شہادت قابل احترام ہے، ان کے اعزاز میں یہ فیصلہ لیاگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here