بورویل نے لی معصوم کی جان ۔زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت

0
178
بورویل نے لی معصوم کی جان ۔زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت
لگاتار ہم ایسے واقعات سن رہے ہیں کہ کہیں کسی گہرے گڑھے میں کوئی گرگیا کہیں بورویل میں گر گیا اتنے حادثات ہونے کے بعد بھی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھاتی تمل ناڈو کے تریچورہ پلی میںسجیت ولسن جمعہ یعنی 25اکتوبر کی دوپہر اپنے گھر کے پیچھے کھیلتے۔کھیلتے 25 فٹ گہرے بورویل میں گرگیا تھا لیکن پھسلتے ہوئے وہ 70 فٹ تک کی گہرائی میں چلا گیا۔ریسکیو ٹیم دیر سے بھی پہنچی اور پھر بچے تک پہنچنے کیلئے تقریبا 40 میٹر کا گڈھا کھو دنے کا کام شروع ہوا ۔ بچہ 70 فٹ گہرے گڈھے میں گرا تھا ایسے میں بچے تک پہنچنے کیلئے ایک میٹر چوڑی سرنگ بنانی تھی

بورویل نے لی معصوم کی جان ۔زندگی کی جنگ ہار گیا 2 سال کا سجیت
لگاتار ہم ایسے واقعات سن رہے ہیں کہ کہیں کسی گہرے گڑھے میں کوئی گرگیا کہیں بورویل میں گر گیا اتنے حادثات ہونے کے بعد بھی حکومت کوئی قدم نہیں اٹھاتی تمل ناڈو کے تریچورہ پلی میںسجیت ولسن جمعہ یعنی 25اکتوبر کی دوپہر اپنے گھر کے پیچھے کھیلتے۔کھیلتے 25 فٹ گہرے بورویل میں گرگیا تھا لیکن پھسلتے ہوئے وہ 70 فٹ تک کی گہرائی میں چلا گیا۔ریسکیو ٹیم دیر سے بھی پہنچی اور پھر بچے تک پہنچنے کیلئے تقریبا 40 میٹر کا گڈھا کھو دنے کا کام شروع ہوا ۔ بچہ 70 فٹ گہرے گڈھے میں گرا تھا ایسے میں بچے تک پہنچنے کیلئے ایک میٹر چوڑی سرنگ بنانی تھی ظاہر ہے یہ کوئی آسان کام تو تھا نہیں اسمیں وقت بھی لگا اور جب تک ریسکیو ٹیم پوزیشن سمجھ کر بچے کو بچاتی تب تک بہت دیر ہوچکی تھی منگل کو علی الصبح بورویل کے اندر سے بدبو آنے لگی۔اور پھر جب اسکو نکالا گیا بچے کا لاش بری طرح سڑ چکی تھی ۔اس طرح کے واقعات حکومت کی پول تو کھولتے ہی ہیں شہریوں کو بھی سبق دیتے ہیں کہ اگر کہیں اس طرح کوئی نالہ،گڈھا یا بورویل نظر آئے تو واویلا مچاکر اس کو بند کرانے کی کوشش کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here