چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر آج نوٹس

0
128
چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر آج نوٹس

سپریم کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا گھپلے میں سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم کی ضمانت کی عرضی پر آج نوٹس جاری کرتے ہوئے مرکزی جانچ بیورو(سی بی آئی)سے جواب طلب کیا۔
جسٹس آر بھانومتی کی صدارت والی بینچ نے مسٹر چدمبرم کی ضمانت کی عرضی کی سماعت کے دوران سی بی آئی کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔معاملے کی اگلی سماعت 15اکتوبر کو ہوگی۔مسٹر چدمبرم کی عدالتی تحویل 17اکتوبر کو ختم ہوگی۔قابل ذکر ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی عرضی خارج کر دی تھی جس کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ پہنچے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here