سابق مرکزی وزیر اورچوتھی دنیا کے چیرمین کمل مرارکا نہیں رہے۔

0
174
سابق مرکزی وزیر اورچوتھی دنیا کے چیرمین کمل مرارکا نہیں رہے۔
سابق مرکزی وزیر اورچوتھی دنیا کے چیرمین کمل مرارکا نہیں رہے۔

آج اچانک اس خبر نےساری صحافی برادری کو غم زدہ کردیا ،جب مشہور سیاست داں ، سابق مرکزی وزیر ،اور چوتھی دنیا کے چئیرمین کمل مرارکا کے انتقال کی خبر آئی،مرارکا جی چندر شیکھر حکومت میں مرکزی وزیر تھے اور وہ راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے۔کمل مرارکا یوں تو ایک بڑے بزنیس مین تھے مگر سادگی و خلوص کا پیکر تھے ،کمل جی چوتھی دنیا ہندی اور اردو اخبارکے چئیرمین تھے ۔انتہائی سادہ ،نرم مزاج اور غریب پرور تھے ،نہ جانے کتنے ہی غریب خاندان کا وہ سہاراتھے اوربے شمار لوگ ان کے ساتھ کام کرتے تھے ۔ان کی مہمان نوازی کی مثال اس طرح بھی دی جاتی ہے کہ وہ اپنے قصبے نول گڑھ میں سال میں دو بار صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو جمع کرتے ان کے رہنے اور کھانے پینے کا بندوبست بھی کراتے اور اعزازات و انعامات سے بھی نوازتے تھے۔چوتھی دنیا کے سبھی لوگ ان کو ایک سچےہمدرد اور مسیحا کی طرح مانتے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here