بہار بورڈ 10 ویں کے رزلٹ کا اعلان آج

0
17

نئی دہلی:بہار اسکول ایگزامینشن بورڈ (بی ایس ای بی)کے 10ویں کے نتائج آج دوپہر 12:30 بجے آئیں گے۔10 ویں کے امتحان نتائج کاآج اعلان کیاجائے گا۔ بہار بورڈ میٹرک رزلٹ بورڈ کے چیئرمین آنند کشور اور سیکریٹری انوپ کمار کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔اس سال بہار بورڈ میٹرک امتحان میں 16 لاکھ 60 ہزار طلباء نے حصہ لیا تھا۔ بہار بورڈ ایسا پہلی بورڈ ہوگا جو اتنی جلدی 10 ویں کا رزلٹ جاری کرے گا۔بہار بورڈ ایک بار 12 ویں کی طرح سب سے پہلے 10 ویں کے رزلٹ کااعلان کرے گا۔ بتا دیں کہ بہار بورڈ نے 12 ویں کا رزلٹ 30 مارچ کو جاری کیا تھا. بہار بورڈ نے امتحان کے صرف 44 دن بعد رزلٹ کااعلان کردیاتھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here