بھوگنی پور علاقہ کی نمایاں شخصیات نے کی گھر میں رہنے کی اپیل

 پکھرایاں کانپور دیہات سماج وادی پارٹی کے سابق ضلع صدر سی ایس اے بورڈ کے رکن چودھری
ویرسین یادو نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لوگ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور صابن سے اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھوئیں اور لوگوں سے فاصلہ بناکر رکھیں۔ کیونکہ انسانی زندگی ہم سبھی کو ملی ہے جسے سنبھال کر رکھنا ہماری زمہ داری ہے  ہم ٹھیک تو سب کچھ ٹھیک ہے اس لئے بچاؤ کرنا ضروری ہے ہم سبھی کو بہت احتیاط برتنا چاہئے
سابق منتری نمائندہ سمیت سچان نے سبھی سے گزارش کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کرنے کے لئے ہم سب کو بیدا ہونا پڑیگا ہر حال میں ہم سبھی لوگ سرکار کی اپیل کو مانیں اور گھروں سے نہ نکل کر اپنا بچاؤ کریں ماسک و سینیٹائزر کا استعمال کرے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں دور سے ہی ملاقات کریں تبھی کورونا وائرس سے بچا جا سکتا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم لوگ محفوظ رہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو تکلیف ہو تو ہیلپ لائن نمبروں پر بات کرکے پولیس کو جانکاری دیں
 سیف الاسلام مدنی نے اپیل کی ہے کہ دیش میں پھیلے کورونا وائرس سے بچاؤ کو لیکر پولیس پرشاسن کی بات کو مانیں اور وزارت صحت کی گائیڈ لائن فالو کریں
 ہم لوگ بیدار ہو جائیں گھر سے باہر بالکل بھی نہ نکلیں ضرورت پڑنے پر ہی باہر  نکلیں اور ماسک کا استعمال کریں تبھی ہم لوگ کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں اور اللہ سے دعاواستغفار کریں
 راہل سچان نے کہا کہ اس دوران باہر سے آنے والے لوگوں کی جانکاری پولیس کو دیں جس سے کوئی بھی شخص اس وائرس کی چپیٹ میں نہ آسکے انہوں نے خدا سے اس دیش میں امن کی دعا کی ہے
ڈاکٹر ابھیتیندر نے کہا کہ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلے ہاتھوں کو صابن سے دھوکر صاف کریں بچوں کو گھر سے باہر نہ نکلنے دیں اور اجتماعی طور پر اکھٹا نہ ہوں اگر آپ باہر نکلیں گے تو اس بیماری کے چپیٹ میں نہ آسکے اور نہ اس مہاماری کا سامنا کریں اور مجھے یقین ہے کہ ہم سب کی مدد سے اس مہاماری پر جیت پائیگے انہوں نے کہا کہ آج ہمارا دیش جس نازک موڑ پر کھڑا ہے یہاں سے ہم 21 سال پیچھے جا سکتے ہیں یا پھر 21 دن گھر پر رہ کر اپنے آ پکو اور اپنے پریوار کو اپنے راشٹر کو محفوظ رکھیں!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے