Home زبان و ادب ادبی شخصیات دہلی اقلیتی کمیشن کے سماجی سیوا کرنے والے افراد اور غیر سرکاری...

دہلی اقلیتی کمیشن کے سماجی سیوا کرنے والے افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو ایوارڈ ز

0
73
دہلی اقلیتی کمیشن کے سماجی سیوا کرنے والے افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو ایوارڈ ز
دہلی اقلیتی کمیشن کے سماجی سیوا کرنے والے افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو ایوارڈ ز

دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے سماجی سیوا کرنے والوں اور غیر سرکاری تنظیموں کو ایوارڈ ز

دہلی اقلیتی کمیشن نے آج صوبۂ دہلی میں اقلیتی برادریوں کی خدمت میں سرگرم منتخب افراد اور غیر سرکاری تنظیموں ( این جی اوز) کو ایوارڈز دئے۔  دہلی اقلیتی کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے تقریب میں موجود ہر ایوارڈ یافتہ کو شیلڈ اور ایوارڈکا کتابچہ پیش کیا۔
ڈاکٹر ظفر الاسلام نے خاص طور پر موجودہ اوقات میں اقلیتوں اور معاشرے کے مفاد کے لئے انتھک کام کرنے والے افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا ،خصوصا ایسے وقت میں جب ہندوستان کے سیکولر نظام اور آئین کو بچانے کے لئے کوششوں کو دوگنا کردینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ معاشرے میں ہر ضرورت مند فرد اور طبقے کی سرکاری سہولیات تک رسائی نہیں ہوسکتی ہے ، لہذا افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کو اس خلا کو پُر کرنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ ہمارے پاس بہت سی این جی اوز عوام کے لئے کام کر رہی ہیں ، لیکن اس کے باوجود ان کی تعداد اور پہنچ مغربی ممالک میں پائی جانے والی این جی اوز کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ رضاکارانہ اور فلاحی کاموں کو ہماری دوسری عادت بن جانا چاہئےتاکہ ان لوگوں کی ترقی ہو سکے جو کسی وجہ سے قومی دھارے میں شامل نہیں ہوسکے ہیں، بالخصوص تعلیم کی کمی اور مہارتیں سیکھنے میں ناکامی کی وجہ سے۔بلاشبہہ ایک اہم ضرورت غریبوں اور مساکین کی فوری ضروریات کو پورا کرنا ہے لیکن طویل المیعاد اور زیادہ فائدہ مند طریقہ یہ ہے کہ ان کی پسماندگی کی وجوہات کو مٹا یا جائے ،خاص طور پر ان بچوں پر توجہ صرف کی جائے جو کسی وجہ سے اسکول نہیں جا رہے ہیں، نیز بڑوں کو ہنر سکھانا چاہئے تاکہ وہ افرادی قوت میں شامل ہوسکیں اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

کھلاڑیوں اور بہترین اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم
پچھلے تین دنوں کے دوران ، کمیشن نے دہلی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اقلیتی طلباء ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسانی حقوق کے لئے کارکنان ، این جی اوز، اردو اور پنجابی زبانوں کے فروغ دینے والےوں، کھلاڑیوں اور بہترین اساتذہ میں ایوارڈ تقسیم کیے۔
کمیشن نے اس سے قبل ایوارڈز دسمبر 2018 میں وگیان بھون میں منعقدہ ایک یادگار تقریب میں تقسیم کیے تھے لیکن اس بار ، کوویڈ 19 لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایک بڑی تقریب کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ لہذا کمیشن سماجی دوری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے دفتر میں چھوٹے چھوٹے فنکشن منعقد کرکے یہ کام انجام دے رہا ہے۔

Awards distribution by Delhi Minority commission

Sada Today web portal

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here