Home چیرمین معروف شاعر اور صدا ٹو ڈے نیوز پورٹل کے چیئرمین اسلم چشتی...

معروف شاعر اور صدا ٹو ڈے نیوز پورٹل کے چیئرمین اسلم چشتی کو صدمہ

0
32
معروف شاعر اور صدا ٹو ڈے نیوز پورٹل کے چیئرمین اسلم چشتی کو صدمہ
معروف شاعر اور صدا ٹو ڈے نیوز پورٹل کے چیئرمین اسلم چشتی کو صدمہ

معروف شاعر ،اے سی ایف سی فرینڈ سرکل کے بانی اور صدا ٹوڈے نیوز پورٹل کے چیئر مین محترم اسلم چشتی صاحب کی ساس کا آج صبح 80 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ یو پی کے گنور ضلع کی رہنے والی تھیں ان کو کوئی ایک مہینے قبل برین اسٹروک پڑا جسکے بعد ان کو دہلی لایا گیا ۔وہاں وہ تقریبا26 دن اوکھلا کے الشفاء ہسپتال میں زیر علاج رہیں ۔گنور مردم خیز خطہ تو ہے ہی وہاں کی خواتین بھی دین کی تبلیغ میں پیش پیش رہی ہیں۔مرحومہ بھی بے حد صوم و صلوات کی پابند تھیں ۔اور دینی درس و تدریس گھریلو طور پر کیا کرتی تھیں ۔ساری عمر ان کی کوئی نماز قضاء نہیں ہوئی ۔ بے حد دیندار ،صابر اور پردےکی پابند تھیں ۔پسماندگان میں 3بیٹے اور2بیٹیاں ہیں آپ سبھی سے التجا ہے کہ مغفرت کی دعا فرمائیں کہ الللہ ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں آعلی مقام عطا فرمائے۔آمین

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here