وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو کورونا علامات ۔بخار اور گلے میں خراش۔کووڈ ٹیسٹ کل

0
383
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو کورونا علامات ۔بخار اور گلے میں خراش۔کووڈ ٹیسٹ کل
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو کورونا علامات ۔بخار اور گلے میں خراش۔کووڈ ٹیسٹ کل

ایسا لگتا ہے کہ اب کورونا سے شاید ہی کوئی بچ پائے گا کیونکہ اب جب کہ حکومت نے سبھی کچھ کھول دیا ہے اور جہاں پوزیٹو کیسیز بھی بڑھ رہے ہیں اور اموات بھی۔ایسے میں اس ریاست کے وزیر اعلیٰ کی طبیعت خراب ہونا جس کا نمبر کورونا کیسیز میں دوسرا ہو تشویشناک ہے
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی طبیعت آج میٹنگ کے بعد کافی بگڑ گئی ہے ۔ بخار اور گلے میں خراش کے بعد ڈاکٹروں کی صلاح پر ان کا کل COVID-19 ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق، اروند کیجریوال کو اتوار سے ہی ہلکے بخار کی شکایت ہے۔ اس وجہ سے انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ بھی منسوخ کر دی تھی۔ انہوں نے خود کو آئیسولیٹ بھی کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کیجریوال روز دوپہر میں دہلی میں کورونا معاملے کو لے کر خود میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں۔ لیکن بیتے دنوں بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کے بعد آج انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے بیچ خود وزیر اعلیٰ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سے دہلی حکومت اور محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس بیچ وزیر اعلی کیجریوال کی صحت کو لے کر احتیاط برتی جا رہی ہے۔اور افواہوں کا بھی بازار گرم ہے ۔لوگ یہ بھی کہ رہے ہیں کہ دہلی حکومت نے اس وبائی مرض کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ۔اس لئے اب کیجریوال جی کو پتہ چلیگا کہ کن تکالیف اور پریشانیوں سے عام جنتا جوجھ رہی ہے

arvind kejriwal is unwell corona possibility

sada today news web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here