’آرٹیکل 370 بڑا چیلنج تھا، ختم کر دیا‘

0
100
’آرٹیکل 370 بڑا چیلنج تھا، ختم کر دیا‘

کشمیر کو انڈین آئین میں خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ’یہ 70 برس سے ملک کے لیے ایک بڑا چیلینج تھا جسے کچھ دن پہلے ختم کر دیا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’اس آرٹیکل نے جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو ترقی سے دور رکھا ہوا تھا اور اس کا فائدہ دہشت گردی بڑھانے والی طاقتیں اٹھا رہی تھیں اور اب انڈیا کے آئین نے جو حقوق باقی انڈینز کو دیے ہیں وہی حقوق جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام کو بھی مل گئے ہیں۔‘خیال رہے کہ پانچ اگست 2019 کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے وہاں سکیورٹی لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ انڈین سکیورٹی فورسز نے اب تک ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیر کی وادی جزوی طور پر دنیا سے کٹی ہوئی ہے جبکہ معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here