آرمی چیف بپن راوت کا آرمی ڈے پر پاکستان کو کھلا چیلنج

0
30

نئی دہلی:ہندوستانی آرمی چیف بپن راوت نے آرمی ڈے پر پاکستان کو کھلاچیلنج کیا ہے۔ راوت نے کہا کہ ہماری فوج نے ایل او سی پر دشمنوں کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے اور آگے بھی کریں گے، میں اس موقع پر صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ ہماری فوج کسی بھی دراندازی کامنہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے، اگر ہمارا پڑوسی ملک ایسا کچھ بھی کرتا ہے تو ہم کسی بھی سطح کی کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اگرچہ هم نے اپنی فوج سے ایل او سی پر امن برقرار رکھنے کو کہا ہے لیکن میں یہ بھی صاف کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی حفاظت سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے کشمیر میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتنی چاہئے۔ جنرل راوت نے اس موقع پر فوج کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر آپ جوانوں کو خاص طور پر پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ بہت ہی شاندار کام کر رہے ہیں، آپ ایسے ہی آگے بھی کرتے رہیں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ فتح آپ ہی ہوگی۔ غور طلب ہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب آرمی چیف نے مداخلت کو لے کر پاکستان کو اگاه کیا ہو۔اس سے پہلے وارانسی میں بپن راوت نے کہا تھا کہ فوج کے پاس ہتھیاروں کی کمی نہیں ہے اور وہ ہر طرح کے حالات میں معقول جواب دے سکتی ہے۔آرمی چیف نے یہ بات وارانسی کے کاشی وشوناتھ مندر میں درشن کے بعد کہی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here