آدھار اپ ڈیٹ کرنے کیلئے 7نئے مراکز کے قیام کی منظوری

0
23

برھانپور:ای گورنینس سوسائٹی کے مینیجر منوج موہرے نے بتایاکہ آدھار اپ ڈیٹ کرنے کیلئے عوامی مسائل اور عوامی سہولتوں کے پیش نظر کلکٹر جناب امیش کمارنے 7نئے مراکز کے قیام کی منظوری دی ہے ،نئے مرکز میں (1)گرام پنچایت اسیر گڑھ(2)گرام پنچایت جھری،(3)جنپد پنچایت کھکنار،(4)دفتر وومین اینڈ چائلڈ ویلفیئر نیپانگر، (5)گرام پنچایت ڈوئی پھوڑیا(6)گرام پنچایت دیڑھ تلائی(7)گرام پنچایت اچھاپور میں ضرورت مندافراد رابطہ قائم کرکے وہاں آدھار اپ ڈیٹ اور نئے بنانے کا کام کراسکتے ہیں،ای گورنینس مینیجر منوج موہرے کے مطابق آدھار اپ ڈیٹ ؍ترمیم کیلئے پہلے سے 12مراکزاس کام کو انجام دے رہے ہیں،اب کل مرکز وں کی تعداد 19ہوگئی ہے ، اس معاملے کو آپ کے محبوب اخبار “ممبئی اردو نیوز ممبئی “نے کئی بار اٹھاکر کلکٹر صاحب کی توجہ مبذول کرائی ہے ،لہٰذا عوامی سہولت کے پیش نظر کلکٹر نے مزید 7مرکز کی منظوری عطا کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here