ہائی کورٹ سے لاک ڈائون پھر سے نافذ کرنے کی اپیل۔جانئے کس نے دائر کی عرضی

0
591
ہائی کورٹ سے لاک ڈائون پھر سے نافذ کرنے کی اپیل۔جانئے کس نے دائر کی عرضی
ہائی کورٹ سے لاک ڈائون پھر سے نافذ کرنے کی اپیل۔جانئے کس نے دائر کی عرضی

دہلی میں کورونا کا قہر بہت ہی تیزی سے بڑھتا جارہا ہے ۔لیکن افسوس اس بات کا ہےکہ دہلی حکومت نے اس ضمن نے بہت ہی لاپروائی برتی ہے اور سب کچھ کھول کر دلی والوں کی جان کو کورانا کے حوالے کردیا ہے۔ان حالات میں چاروں طرف سے دلی حکومت پر دوبارہ لاک ڈائون کرنے کے لئے دبائو ڈالا جارہا ہے۔ حالات بگڑنے کے پیش نظر دہلی ہائی کورٹ میں جمعرات کو مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے دہلی میں لاک ڈاؤن سختی کے ساتھ دوبارہ نافذ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

وکیل انربان منڈل اور ان کے ساتھی پون کمار کی جانب سے دائر درخواست میں دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے مسلسل بڑھنے والے قہر کے پیش نظر اروند کیجریوال حکومت کو دہلی میں پھر سے سختی سے لاک ڈاؤن لاگو کرنے کی ہدایت دئے جانے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت نے خود دارالحکومت میں جون کے آخر تک کورونا وائرس انفیکشن کے تقریبا ایک لاکھ معاملے ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here