امت شاہ نے کہا، اجودھیا میں شاندار رام مندر کی جلد از جلد تعمیر کے لئے پرعزم ہیں

0
1

دہرہ دون: بی جے پی کے صدر امت شاہ نے اتراکھنڈ کے دہرہ دون میں ہفتہ کو ’تری شکتی سمیلن‘ کے ذریعہ لوک سبھا انتخابات کی تشہیر کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اجودھیا میں شاندار رام مندر کی جلد از جلد تعمیر کے لئے پرعزم ہیں۔ مسٹر شاہ نے یہاں تری شکتی سمیلن کے پروگرام میں اتحاد کے تعلق سے کہا کہ ملک میں کانگریس ۵۵؍برس تک برسراقتدار رہی اور نسلوں کو وزیراعظم بنانے والی کانگریس نے جو ترقیاتی کام کئے وہ عوام کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل ہورہی بدعنوانی میں سے ایک لاکھ کروڑ روپے بچائے۔ مسٹر مودی نے راست منافع منتقلی اسکیم نافذ کرکے ہر برس ہونے والے ایک لاکھ کروڑ روپے کو ملک کے بزرگوں، بیواؤں، کسانوں کو پنشن اور گیس سبسڈی راست طورپر دے کر فرضی اور گھپلہ کرنے والوں کو بے نقاب کردیا ہے۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ اترپردیش میں دو جماعتوں یا چار جماعتوں کا اتحاد ہو ، وہ وہاں ۷۴؍سیٹیوں پر جیت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا نعر ہ مودی ہٹاو ہے جبکہ مودی جی کا نعرہ بے روزگاری ، مہنگائی، کسانوں کا استحصال اور غریبی ہٹانا ہے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اتراکھنڈ میں بھی بی جے پی تمام پانچوں سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی۔ اس کے لئے تمام کارکنوں کو عہدکرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بنگال یا اوڈیشہ سب جگہ ی جے پی کا بھگوا لہرائے گا ۔ ایسا مجھے یقین ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام کارکن بی جے پی کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ۱۹۸۲ءمیں گجرات میں (امت شاہ) بھی بوتھ صدر ہوا کرتا تھا ۔ آج میں دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کا قومی صدر بنا۔یہ صرف بی جے پی میں ہی ممکن ہے۔ جہاں چھوٹے سے چھوٹے کارکن کو مکمل احترا م ملتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here