امت شاہ کی ہٹ دھرمی۔سی اے اے پر ڈبیٹ کو تیار

0
78
شاہ کا سی اے اے پر ڈبیٹ کا چیلنج،واپس نہ لینے کا اصرار
شاہ کا سی اے اے پر ڈبیٹ کا چیلنج،واپس نہ لینے کا اصرار

 اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں بی جے پی کی جانب سے سی اے اے کی حمایت میں منگل کو منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کو اس قانون پر ان سے ڈبیٹ کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہریت(ترمیمی)قانون کو حکومت کسی بھی صورت میں واپس نہیں لے گی ریاستی راجدھانی کے رام کتھا پارک میں سی اے اے کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ سی اے اے کے حوالے سے اپوزیشن پارٹیاں ووٹ بینک کی سیاست کرتے ہوئے اس ضمن میں عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔اپوزیشن مسلم سماج کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔شہریت ترمیمی قانون محروم طبقات کو شہریت دینے کے لئے ہے کسی کی شہریت لینے کے لئے نہیں۔
شاہ کے مطابق ’’مودی جی سی اے اے لے کر آئے ،اور سی اے اے کے خلاف یہ راہل بابا اینڈ کمپنی،ممتا،اکھلیش،بہن مایاوتی،ساری کی ساری بریگیڈ سی اے اے کے خلاف ’کاو،کاو،کاو کرنے لگے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ہی پارلیمنٹ میں اس بل کو پیش کیا تھا۔میں چیلنج دیتا ہوں کہ جو مجھ سے ڈبیٹ کرنا چاہتا آکر کرے لیکن اسے کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیا جائےگا۔
اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں خصوصا اکھلیش،ممتا،راہل،مایاوتی اور دیگر کو اس پر ڈبیٹ کے لئے چیلنج دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قانون کے خلاف ایک مخصوص کمیونٹی کو اکسا کر ملک کو غیر مستحکم نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ’’ جب سے دنیا میں مقبول ترین ہمارے وزیر اعظم سی اے اے لے کر آئے ہیں یہ لوگ چراغ پا ہیں اور ان کو ٹارگیٹ کررہے ہیں‘‘۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here