امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے انتقال سے سیتامڑھی میں صف ماتم 

0
73
امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے انتقال سے سیتامڑھی میں صف ماتم 
امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے انتقال سے سیتامڑھی میں صف ماتم 
سیتا مڑھی کے کئی علمائے کرام  سیاسی سماجی لیڈران نے غم کا اظہار کیا ہے
سیتامڑھی  (محمد طالب حسین آزاد)  امیر شریعت حضرت الحاج مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کے انتقال ہونے کی خبر امارت شریعہ پھلواری شریف پٹنہ کے نائب ناظم حضرت مولانا مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے پہلی خبر نمائندہ کو بتاتے ہوئے کہا کہ 2بجکر 50 منٹ پر مولانا ولی رحمانی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے انا للہ و انا الیہ راجعون
سیتامڑھی ضلع کے عوام کو جیسے ہی معلوم ہوا کہ امیر شریعت مولانا ولی رحمانی جان جان آفریں ہو گئے ہیں ویسے ہی سیتامڑھی ضلع کے عوام با الخصوص علمائےکرام دانشوران اور سیاسی و سماجی لیڈران کے اندر کافی غم کا ماحول چھا گیا  مفکر اسلام امیر شریعت حضرت الحاج مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کے انتقال پر اپنے غم کا اظہار  جن اہم شخصیات نے کیا ہے ان میں سرسنڈ کے ایم ایل اے دلیپ رائے  باجپٹی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے مکیش کمار لال یادو سیتامڑھی ضلع کے راجد صدر جناب الحاج محمد شفیق خان سیتامڑھی سائنس فارآل کے صدر جناب محمد ضیاء اللہ سیتامڑھی ضلع یوتھ کانگریس کے صدر محمد شمس شاہنواز مدرسہ ٹیچرس ایسوسی ایشن سیتامڑھی کے صدر مولانا محمد علی مرتضیٰ ندوی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کورٹ بازار سیتامڑھی   سکریٹری جناب ماسٹر اشرف علی کارگذار سکریٹری مولانا محمد ضیاء الرحمن قاسمی پرنسپل مدرسہ حمیدیہ دار البنات حسینہ جدیو کے سینئر لیڈر جناب محمد ظفر کمال خان  ڈاکٹر محمد کلیم اختر  مولانا بدیع الزماں ندوی قاسمی  سیتامڑھی ضلع اردوپرائمری ٹیچرس ایسوسی ایشن سیتامڑھی کے صدر اور جامعہ حسینیہ بھیرو کوٹھی ڈمرا سیتامڑھی کے سکریٹری جناب مولانا و ماسٹر محمد عتیق الرحمن جنرل سکریٹری راشد فہمی پریہار ماسٹر محمد عالم حسین ہیڈ ماسٹر ریاستی گورنمنٹ پرائمری اسکول بگھونی ماسٹر محمد غالب حسین ابراہیم پوری ٹیچر ریاستی مڈل اسکول مادھو پور چودھری’ محمد گلاب’بکھری چوک باجپٹی   مدرسہ امدادیہ اشرفیہ راجوپٹی کے بانی و ناظم مولانا عبد المنان قاسمی مفتی عبد الباقی قاسمی مولانا محمد لیاقت حسین قاسمی قاری محمد شعیب ربانی غفرلہ سیتامڑھی ضلع اوقاف کمیٹی کے صدر جناب ڈاکٹر محمد ساجد علی خان ڈاکٹر محمد نفیس ڈاکٹر محمد انیس  ڈاکٹر محمد انتخاب عالم فاروقی مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رکن سیف الاسلام مدنی مولانا محمد انواراللہ فلک قاسمی مدرسہ ادارہ سبیل الشریعہ آوا پور شاہ پور کے مہتمم ‘ مولانا محمد احسان اللہ شمسی دہلی پبلک اسکول پوپری کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر محمد رضی حیدر اجالا منیجر جناب محمد مقصود عالم مدرسہ اسلامیہ کریمیہ ابراہیم پور کے پرنسپل ایم ٹی حسین  محمد راغب حسین ابراہیم پوری سمیت بہت سارے لوگوں کا نام قابل ذکر ہے سرسنڈ اسمبلی انتخابی حلقہ سے جدیو کے ایم ایل اے دلیپ رائے نے بذریعہ فون کہا کہ امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب کے انتقال سے مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے چونکہ ان جیسی قابل قدر شخصیت اب بہار میں دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ مولانا کے اچانک انتقال سے پورے ملک میں جو خلاء پیدا ہوا ہے اس کی تلافی حال میں پر ہونا ممکن نہیں ہے اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے امیر شریعت حضرت الحاج مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کے سانحۂ ارتحال پر اپنے غم کا اظہار کر تے ہوئے محمد ضیاء اللہ نے کہا کہ مولانا کی عظیم شخصیت تھیں جن کے انتقال سے مجھے بہت صدمہ پہنچا ہے چونکہ ان کے انتقال سے نہ صرف بہار بلکہ پورے عالم اسلام میں ایک عظیم خسارہ ہوا ہے جس کی تلافی حال میں پر ہونا ممکن نہیں ہے اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین ثم آمین مولانا محمد علی مرتضیٰ ندوی قاسمی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کورٹ بازار سیتامڑھی نے کہا کہ مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کے انتقال ہونے سے پورےملک بالخصوص بہار میں بہت بڑا خسارہ ہوا ہے جس کی تلافی حال میں پر ہونا ممکن نہیں ہے اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ انہیں غریق رحمت عطاء فرمائے آمین
Article on Maulana Wali rehmani
Sada Today Web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here