انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی سےامان عباس نے نوگاواں سادات کا نام روشن کیا

0
81
انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی سےامان عباس نے نوگاواں سادات کا نام روشن کیا
انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی سےامان عباس نے نوگاواں سادات کا نام روشن کیا

انٹر میڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا کوئی آسان نہیں ہے۔انٹر میڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنا وہ بھی اس لاک ڈائون میں بے حد مشکل ہے لیکن  بے حد خوشی ہوئی جب کہ انٹر میڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے نوگانواں سادات کے رہنے والے کیندریہ ودیالیہ بلند شہر کے طالبِ علم امان عباس نے نہ صرف وطن بلکہ نوگانواں کانام  بھی روشن کیا ہے بلکہ بلند شہر کا وقار بھی بڑھایا ہے واضح ہوکے امان عباس نے انٹر میڈیٹ میں پچیانوے فی صدنمبر حاصل کرکے اسکول میںاول آئے ہیں ۔ان کی والدہ توقیر فاطمہ کیندریہ ودیالیہ بلند شہر میں انگریزی کی استاذ ہیں اور والد ہندوستان کے معروف شاعر و ناظم سید علی عباس نوگانوی ہیں۔اس سلسلے سے مبارکباد دیتے ہوئے علامہ قیصر اکیڈمی علی گڑھ کے بانی و صدر ڈاکٹر رضیؔ امروہوی نے کہا کہ امان عباس ایک ہونہار طالبِ علم ہیں ان کی کامیابی سے بلندشہر کا نام روشن ہوا ہے میں انھیں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوںاور توقع رکھتا ہوں کہ مستقبل میں بھی امان عباس اسی طرح تعلیم کے میدان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔اس موقع پر امان عباس سے کہا کہ میں پڑھ لکھ کر اپنے وطنِ عزیز بھارت کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں اور میرا ارادہ ہے کہ میں سول سروسز میں اپنی خدمات پیش کروں۔ ادارہ ان کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کرتا ہے اور ان کے لئے دعا گو ہے کہ وہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کریں اور اسی طرح اپنے  ملک ،والدین ،شہر اور ققصبے کا نام روشن کریں۔،اس بار مسلم بچوں نے کافی محنت کرکے خوب نام کمایا ہے ۔اور پرائوٹ ہی نہیں سرکاری اسکولوں کے نتایج بھی بے ہی اچھے ہیں ۔سول سروس میں بھی مسلمانوذں کی نمائندگی بہت کم ہے ۔اس لئے ذیادہ سے ذیادہ بچے سول سروس مٰیں آئیں یہی دعا ہے

article on topper of Nogawan Saadaat bulandshahr

sada Today web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here