کانگریس صدر رہل گاندھی کاحیدرآباد کادورہ

0
34

حیدرآبا:راہل گاندھی کانگریس کے صدر بننے کے بعد پہلی مرتبہ حیدرآباد کا دورہ کر نے کی تیاری میں لگے ہو ئے ہیں۔اور وہ مختلف جگہوں پر پیر او رمنگل کو کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔راہل ،پیر کو 2.30بجے دن کرناٹک کے بیدر سے یہاں کے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچیں گے اور قریبی کلاسک کنونشن سنٹر میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس سے خطاب کریں گے، اسی شام وہ سیری لنگم پلی میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔منگل کو وہ ایڈیٹرس اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اوراے پی کے نوجوان سی ای اوز سے اسٹار ہوٹل میں ملاقات کریں گے۔منگل کی شام وہ دہلی روانگی سے پہلے سرور نگر میں طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔راہل گاندھی کا اصل پروگرام عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کا تھا تاہم یوینورسٹی حکام نے ان کو یونیورسٹی کے دورہ کی اجازت نہیں دی۔تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور عثمانیہ یونیورسٹی کے بے روزگاروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے راہل کے دورہ کی اجازت دینے سے انکا ر پر گزشتہ روز وائس چانسلر ایس رامچندرن کا گھیراو کیا ۔برہم طلبہ نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت کی ایما پر ہی راہل گاندھی کے دورہ عثمانیہ یونیورسٹی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔اسی دوران تلنگانہ کانگریس کے صدر اتم کمار ریڈی کی قیادت میں پارٹی لیڈران ،راہل گاندھی کے دورہ کو کامیاب بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ۔کانگریس نے الزام لگایا کہ ٹی آرایس حکومت راہل گاندھی کے دورہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر ہی اور حکمران جماعت اے آئی سی سی کے سربراہ سے خوفزدہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here