چھتیس گڑھ : 14ماؤنواز مڈبھیڑ میں ہلاک

0
18

چھتیس گڑ:چھتیس گڑھ کے سکماضلع کے نزدیک کونٹا اور گولاپلی کے درمیان سلامتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں 14نکسلی انتہاہلاک ہوگئے ۔پولیس نے یہ اطلاع دی ہے ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک مینا نے کہاکہ سلامتی دستے اس علاقہ میں تلاشی مہم چلارہی تھے کہ اسی دوران ماؤنوازوں نے ان پر گھات لگا کرحملہ کیا۔انتہاپسند ایک گھنٹہ تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد موقع سے فرارہوگئے ۔پولیس نے موقع سے 14لاشیں برآمد کی ہیں ۔اس کے علاوہ چارآئی ای ڈی اور 16اسلحہ ضبط کئے گئے ہیں ۔جائے وقوعہ پر اضافی پولیس فورس روانہ کی گئی ہے ۔دریں اثنا ،اسی علاقہ میں ایک اور جھڑپ جاری ہے جہاں 100سے زیادہ مسلح انتہاپسند موجود ہیں ۔پولیس لاشوں کو لانے کے لئے بندوبست کررہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here