سابق وزیراعظم بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسوم ادا

0
45

نئی دہلی: ہندوستان کے عظیم سپوت اور سابق وزیراعظم ، بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم روایتی طریقے سے اور پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔آنجہانی اٹل بہاری واجپئی ہندوستانی سیاست کے عہد ساز شخصیت تھے۔انہوں نے ہندوستان کے لیے جو کچھ بھی کیا، وہ تاریخ کا حصہ ہے اور رہے گا۔ قومی راجدھانی دہلی کے شانتی ون کے قریب راشٹریہ اسمرتی استھل پر بھارت رتن واچپائی کی گود لی ہوئی بیٹی نمتا بھٹا چاریہ نے ان کی چتا کو آگ لگائی اور خصوصی طور سے بلائے گئے پنڈتوں نے بقیہ رسم کی ادائیگی کی۔ اوربندوقوں کی سلامی دی گئی۔ اس سے پہلے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا، وزیر دفاع نرملا سیتا رمن، بری فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوآ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانمبا نے واچپائی کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here