سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر

0
97

کانگریس چیئرپرسن سونیاگاندھی،کانگریس صدر راہل گاندھی اور وزیر اعظم مودی سمیت دیگر لوگوں نے خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی: کانگریس صدر راہل گاندھی نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی جینتی کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک رحم دل ، محنت کرنے والے ،عوام میں مقبول شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی اچانک موت سےایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ مجھے ان کے ساتھ گزارے ہوئے دن یاد ہیں۔ ہماری خوش قسمتی تھی کہ ان کی زندگی میں ہم نے کئی سالگرہ ان کے ساتھ منائیں۔ میں ان کی کمی محسوس کرتا ہوں لیکن ان کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہیں گی۔اس موقع پر کانگریس صدر راہل گاندھی اور کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی ،وزیر اعظم نریندر مودی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پیر کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ راجیو گاندھی کی پیدائش 20اگست 1944 کو ہوئی تھی اور وہ 40 برس کی عمر میں ملک کے ساتویں وزیراعظم بنے تھے۔اس کے علاوہ پرینکا گاندھی اور ان کے شوہر رابرٹ واڈرہ، کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کے علاوہ پارٹی کارکنان ویر بھومی پہنچے اور سابق وزیراعظم کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here