دلکش بالی وڈ ایکٹریس منیشا کوئرالہ آج 48 سال کی ہوگئی ہیں

0
172

نیپال کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی بالی وڈ کی دلکش حسینہ آج 48واں جنم دن منارہی ہیں۔1970 میں پیدا ہوئی یہ خوبصورت ایکٹریس نے اپنے فلمی کیریر کا آغاز1989 میں نیپالی فلم ’فیری بھیٹولہ‘ سے کیا تھاسال1991 میں منیشا نے فلم سوداگر سے بطور اداکارہ بالی وڈ میں قدم رکھا ۔اس فلم میں ان کے ہیرو کا کرداروویک مشران نے ادا کیا تھاجو ان کی بھی پہلی فلم تھی اس فلم میں ان دونوں فنکاروں پر ’ایلو ایلو‘ نغمہ فلمایا گیا تھا جو سامعین کے درمیان بہت زیادہ مقبول ہوا تھا اور فلم کی کامیابی کے بعدمنیشاانڈسٹری میں ایلو ایلوگرل کے نام سے مشہورہوگئی تھیں۔سال 1994 میں منیشا کو ودھو ونود چوپڑا کی فلم 1942 اے لو اسٹوری میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس فلم میں ان کے اپوزٹ انل کپور تھے۔حب الوطنی کے جذبے سے معمور اس فلم میں منیشا نے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کو مسحور کر دیااور بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ سے نامزد کی گئیں۔سال 1995 میں آئی فلم بامبے منیشا کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔منی رتنم کی ہدایت میں بنی اس فلم میں اپنی بااثر اداکاری کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر كرٹكس ایوارڈ سے نوازا گیا۔یہ فلم تمل میں بھی بنائی گئی تھی جس کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا تھا۔سال 1996 میں آئی فلم خاموشی ان کے کیریئر کی ایک اور قابل ذکر فلم ثابت ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here