جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن کے انتخابی نتائج کا اعلان

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن ( آر ڈی اے) کے انتخابی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔آر ڈی اے کے الیکشن آفیسر پروفیسر شاہد علی صدیقی نے بتایا کہ ڈاکٹر عبداللہ کو ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسو سی ایشن ( آر ڈی اے) کا صدر منتخب کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر ایم حمزہ اور ڈاکٹر ایم ریحان احمد بالترتیب نائب صدر اور خازن منتخب کئے گئے ہیں۔ان کے علاوہ ڈاکٹر شادما شاہین اور ڈاکٹر محمد عبداللہ کو بالترتیب جنرل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے