تمل ناڈو کے کروناندھی کی طبیعت بگڑی، کاویری اسپتال میں داخل

0
142

چنئی: ڈراوڈ منیتر كشگم کے صدر اور تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی ایم کروناندھی کی طبیعت آدھی رات میں بگڑنے کے بعد ہفتہ کی صبح یہاں کاویری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔مسٹر کروناندھی بخار اور پیشاب میں انفیکشن کے شکار ہیں۔گوپال پورم میں واقع ان کے گھر پر گزشتہ دو دنوں سے ان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں کے مشورہ کے بعد 94 سالہ مسٹر کروناندھی کو بہتر علاج کے لئے ہفتہ کی صبح تقریبا ڈیڑھ بجے کاویری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بلڈ پریشر میں کمی کی وجہ سے اور ڈاکٹروں کی مشاورت پر انہیں اسپتال کی انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو ) میں رکھا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here