بچوں کامن پسند کیک

0
131

کیک اور کپ کیک کی طرح کی ایک میٹھی بیکری آئیٹم ہے۔یوں تو مفنز ہر بچہ اور بڑا کھانا پسند کرتا ہے۔مگر بچوں کے لیے یہ خوشی خاص ہوتی ہے ۔ان کا سائز چھوٹا ہوتا ہے جو کہ بچے آرام سے کھا سکتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ڈائیٹ کنٹرول کرنے والے افرادکبھی کبھی میٹھے کے شوق میں ایک چھوٹا سا مفن کھا لیتے ہیں۔ان کو بنا نابڑے کیک کی نسبت آسان ہوتا ہے۔جیسے کیک مختلف اجزاء پھلوں اور چاکلیٹ سے تیار کیے جاتے ہیں ان کو بھی مختلف پھلوں اور چاکلیٹ سے بنایا جاتا ہے۔ مفنز بنانا گھر پر بھی انتہائی آسان ہے۔یہاںہے ایک مزے دار کیک کی ریسیپی۔
چاکلیٹ چپ مفن
اجزاء۔
میدہ ۔ڈیڑھ کپچینی ۔آدھا کپ،بیکنگ پاؤڈر۔ دو چائے کے چمچ،نمک۔ آدھا چائے کا چمچ،دودھ ۔آدھا کپ،ویجیٹیبل آئل۔ ایک چوتھائی کپ،انڈا۔ ایک عدد ﴿پھینٹا ہوا،چاکلیٹ چپ۔ آدھا کپ،اخروٹ۔ آدھا کپ۔
ترکیب۔
1۔ایک پیالے میں میدہ، چینی، بیکنگ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ملا لیں۔
2۔پھر اس میں دودھ، تیل اور انڈا ڈال کر اتنا چمچ چلائیں کہ وہ یکجاں ہوجائے۔
3۔اب اس میں چاکلیٹ چپ اور اخروٹ شامل کریں اور چار سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پچیس سے تیس منٹ تک بیک کرلیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here