زائرہ وسیم نے مذہب کے لئے چھوڑی فلم انڈسڑی

بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کی خبر سے سبھی کو حیران کردیا ۔ عامر خان کی فلم دنگل سے اپنی پہچان بنانے والی ادکارہ زائرہ وسیم نے 30 جون کو فلم انڈسٹری چھوڑ نے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ لکھ کر بتایا کہ وہ انڈسٹری چھوڑنے کا ارادہ کرچکی ہیں ۔ زائرہ وسیم کے اس پوسٹ نے سنسنی مچادی ، کیونکہ ان کا کیریئر کافی اچھا چل رہا تھا ۔ انہیں کم ہی وقت میں عامر خان اور پرینکا چوپڑا جیسے اسٹارس کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، لیکن اچانک ان کا یہ فیصلہ ان کے مداحوں کو حیران کرگیا ۔زائرہ وسیم کے اس فیصلہ پر بالی ووڈ میں کئی لوگوں نے اپنا غصہ بھی ظاہر کیا ہے۔ اسی سلسلہ میں بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest